۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ

حوزہ/ مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے۔ اراکین عاملہ سے ان کی مرکزی مجلس عاملہ کی رکنیت کا حلف لیا گیا اور ان سے نامزد مرکزی کابینہ اور دو سالہ پروگرام کی منظوری لی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملتان/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ 24-2022ء کا پہلا اجلاس، مرکزی صدر برادر سید راشد حسین نقوی کی صدارت میں ملتان میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس عاملہ نے شرکت کی۔

مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے۔ اراکین عاملہ سے ان کی مرکزی مجلس عاملہ کی رکنیت کا حلف لیا گیا اور ان سے نامزد مرکزی کابینہ اور دو سالہ پروگرام کی منظوری لی گئی۔

اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اراکین عاملہ سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ مرکزی سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی نے خصوصی شرکت کی اور اراکین عاملہ سے خطاب کیا ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء پاکستان و مرکزی رکن نظارت جے ایس او پاکستان علامہ شبیر میثمی صاحب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا اور منظور شدہ مرکزی کابینہ سے عاملہ کی رکنیت کا حلف لیا۔

اس کے علاوہ رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان برادر سید اظہار بخاری، برادر علی سجاد نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل مصور عباس نقوی ، معاون زہراء اکیڈمی برادر رفعت عباس ، سابق مرکزی صدر و رکن نظارت برادر سید ذیشان حیدر شمسی، سابق مرکزی سینئیر نائب صدر برادر خضر جسکانی ، سینئیر برادر علی قاسم نقوی، پروفیسر یوسف حسین صاحب (PHD Scholar) نے بھی خصوصی شرکت کی اور اراکین عاملہ سے گفتگو فرمائی۔

اجلاس کے آخر میں تنظیمی پالیسی کی منظوری دی گئی اور دیگر متفرق ایجنڈے بھی زیر بحث لائے گئے۔

درج ذیل نامزد مرکزی کابینہ کے برادران مرکزی مجلس عاملہ سے منتخب ہوئے۔
برادر سید ذیشان حیدر بخاری (مرکزی نائب صدر)
برادر علی نواز ساجدی (مرکزی جنرل سیکرٹری)
برادر محمد تقی مغل (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)
برادر مزمل عباس گھلو ( مرکزی مالیات سیکرٹری)
برادر محمد اکبر ( مرکزی تعلیم سیکرٹری)
برادر عمران علی حیدری ( مرکزی اطلاعات سیکرٹری)
برادر محبت علی مولائی ( مرکزی نشرو اشاعت سیکرٹری)
برادر آذان کاظمی (صوبائی آرگنائزر صوبہ سندھ)
برادر تصور عباس (صوبائی آرگنائزر شمالی پنجاب)
برادر محمد ہادی ( صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .